🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
107. أبو عمرو غير منسوب
سیدنا ابوعمرو رضی اللہ عنہ، جن کا نسب معلوم نہیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19155
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ مِقْلَاصٍ، ثَنَا أَبِي، ثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ صُهْبَانَ، عَنْ زَامِلِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ يَوْمَ الْفِطْرِ إِلَى الْعِيدِ وَعَنْ يَمِينِهِ أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ، وَعَنْ يَسَارِهِ عُمَرُ، أَوْ قَالَ ابْنُ عُمَرَ، فَلَمَّا فَرَغَ مَرَّ عَلَى بَابِ أَبِي كَثِيرٍ أَوْ أَبِي كَبِيرٍ، وَاللَّحَّامُونَ بِفِنَائِهَا، وَالنَّاسُ حَدِيثُو عَهْدٍ بِجَاهِلِيَّةٍ، فَقَالَ لَهُمْ: " كَيْفَ تَبِيعُونَ؟ " قَالُوا: كَذَا وَكَذَا، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: بِيعُوا كَيْفَ شِئْتُمْ، وَلَا تَخْلِطُوا مَيِّتَةً بِمَذْبُوحَةٍ عَلَى النَّاسِ، أَيُّهَا النَّاسُ، احْفَظُوا لَا تَحْتَكِرُوا، وَلَا تَنَاجَشُوا، وَلَا تَلَقَّوُا السِّلَعَ، وَلَا يَبِيعُ حَاضِرٌ لِبَادٍ، وَلَا يَبِيعُ الرَّجُلُ عَلَى بَيْعِ أَخِيهِ، وَلَا يَخْطُبُ عَلَى خِطْبَةِ أَخِيهِ حَتَّى يَأْذَنَ لَهُ، وَلَا تَسْأَلُ الْمَرْأَةُ طَلَاقَ الْأُخْرَى لِتَكْتَفِئَ إِنَاءَهَا وَلْتَنْكِحَ، فَإِنَّ رِزْقَهَا عَلَى اللهِ عَزَّ وَجَلَّ.
زامل بن عمرو کے دادا رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عید الفطر کے دن عید کے لیے نکلے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دائیں جانب سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ اور بائیں جانب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ، یا (راوی نے) ابن عمر رضی اللہ عنہما (کا نام لیا)، تھے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم فارغ ہوئے تو ابوکثیر یا ابوکبیر کے دروازے سے گزرے، جہاں قصاب اس کے صحن میں تھے، اور لوگ نئے نئے جاہلیت سے نکلے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”تم کیسے بیچتے ہو؟“ انہوں نے بتایا: اس اس طرح۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جیسے چاہو بیچو، لیکن لوگوں پر مردار گوشت کو ذبح شدہ گوشت میں نہ ملاؤ۔ اے لوگو! یاد رکھو: ذخیرہ اندوزی نہ کرو، قیمت بڑھانے کے لیے جھوٹی بولی نہ لگاؤ، شہر سے باہر مال والوں سے ملاقات کر کے کم قیمت پر نہ خریدو، کوئی شہری کسی دیہاتی کا سامان نہ بیچے، کوئی آدمی اپنے بھائی کے سودے پر سودا نہ کرے، کوئی اپنے بھائی کے پیغامِ نکاح پر پیغامِ نکاح نہ بھیجے جب تک وہ اجازت نہ دے، اور کوئی عورت دوسری عورت کی طلاق کا مطالبہ نہ کرے تاکہ اس کا برتن (اپنے لیے) خالی کر لے، بلکہ وہ (کہیں اور) نکاح کر لے، کیونکہ اس کا رزق اللہ عزوجل کے ذمے ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند من يعرف بالكنى/حدیث: 19155]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 382، حدیث 952»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 19155 in Urdu