🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. ذكر سن فاطمة رضي الله عنها ووفاتها ومن أخبارها ومناقبها وكنيتها
سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی عمر، وفات، احوال، فضائل اور کنیت کا ذکر
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19201
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحِيمِ الْبَرْقِيُّ، ثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ هِشَامٍ، ثَنَا زِيَادُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْبَكَّائِيُّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ قَالَ: " تُوُفِّيَتْ فَاطِمَةُ وَهِيَ بِنْتُ ثَمَانٍ وَعِشْرِينَ، وَكَانَ مَوْلِدُهَا وَقُرَيْشٌ تَبْنِي الْكَعْبَةَ، وَبَنَتْ قُرَيْشٌ الْكَعْبَةَ قَبْلَ مَبْعَثِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِسَبْعِ سِنِينَ وَسِتَّةِ أَشْهُرٍ، وَأَقَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَكَّةَ عَشْرَ سِنِينَ بَعْدَ مَبْعَثِهِ، ثُمَّ هَاجَرَ فَأَقَامَ عَشْرًا، ثُمَّ عَاشَتْ فَاطِمَةُ بَعْدَهُ سِتَّةَ أَشْهُرٍ، وَتُوُفِّيَتْ سَنَةَ إِحْدَى عَشْرَةَ مِنَ الْهِجْرَةِ ".
محمد بن اسحاق رحمہ اللہ کہتے ہیں: سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی وفات اٹھائیس سال کی عمر میں ہوئی۔ ان کی ولادت اس وقت ہوئی جب قریش خانہ کعبہ تعمیر کر رہے تھے، اور قریش نے خانہ کعبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے سات سال چھ ماہ پہلے تعمیر کیا تھا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بعثت کے بعد دس سال مکہ میں ٹھہرے، پھر ہجرت کی اور دس سال قیام کیا، پھر سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد چھ ماہ زندہ رہیں، اور ان کی وفات ہجرت کے گیارہویں سال ہوئی۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 19201]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 399، حدیث 998»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 19201 in Urdu