🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
14. ذكر سن زينب ووفاتها ومن أخبارها
سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کی عمر، وفات اور احوال کا ذکر
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19256
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُعَاذٍ الْحَلَبِيُّ، ثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّ رَجُلًا أَقْبَلَ بِزَيْنَبَ بِنْتِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَحِقَهُ رَجُلَانِ مِنْ قُرَيْشٍ، فَقَاتَلَاهُ حَتَّى غَلَبَاهُ عَلَيْهَا فَدَفَعَاهَا فَوَقَعَتْ عَلَى صَخْرَةٍ، فَأَسْقَطَتْ وَأُهْرِيقَتْ دَمًا، فَذَهَبُوا بِهَا إِلَى أَبِي سُفْيَانَ، فَجَاءَتْهُ نِسَاءُ بَنِي هَاشِمٍ فَدَفَعَهَا إِلَيْهِنَّ، ثُمَّ جَاءَتْ بَعْدَ ذَلِكَ مُهَاجِرَةً، فَلَمْ تَزَلْ وَجِعَةً حَتَّى مَاتَتْ مِنْ ذَلِكَ الْوَجَعِ، فَكَانُوا يَرَوْنَ أَنَّهَا شَهِيدَةٌ ".
عروہ بن زبیر بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص سیدہ زینب بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو لے کر آ رہا تھا کہ قریش کے دو آدمی اس کے پیچھے لگ گئے، اور اس سے لڑ کر انہیں زبردستی چھین لیا، اور انہیں دھکا دے دیا جس سے وہ ایک چٹان پر گر پڑیں، ان کا حمل ضائع ہو گیا اور انہیں بہت خون آیا۔ وہ لوگ انہیں ابوسفیان کے پاس لے گئے۔ پھر بنو ہاشم کی عورتیں آئیں تو اس نے انہیں ان کے سپرد کر دیا۔ اس کے بعد وہ ہجرت کرتے ہوئے (مدینہ) آئیں، مگر برابر تکلیف میں رہیں یہاں تک کہ اسی تکلیف سے ان کا انتقال ہو گیا، اور لوگ انہیں شہید سمجھتے تھے۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 19256]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 432، حدیث 1053»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 19256 in Urdu