الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
28. قصة الإفك، وما أنزل الله من براءتها
واقعہ افک، اور اللہ تعالیٰ نے ان کی برأت میں جو نازل فرمایا
حدیث نمبر: 19470
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: إِنَّ الرَّجُلَ الَّذِي قِيلَ لَهُ مَا قِيلَ، قَالَ: وَاللهِ مَا كَشَفْتُ مُنْذُ كُنْتُ أُنْثَى قَطُّ، وَلَقُتِلَ شَهِيدًا فِي سَبِيلِ اللهِ " وَكَانَ عُرْوَةُ لَا يُسَمِّيهِ.
عروہ بن زبیر، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں، فرماتی ہیں: جس شخص کے بارے میں وہ بات کہی گئی تھی، اس نے کہا: اللہ کی قسم! میں نے جب سے ہوش سنبھالا کسی عورت کو برہنہ نہیں دیکھا، اور وہ اللہ کی راہ میں شہید کر دیا گیا۔ عروہ اس کا نام نہیں لیا کرتے تھے۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 19470]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 129، حدیث 166»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 19470 in Urdu