الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
58. ما روى عبد الله بن عمر، عن حفصة
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا سے جو روایت کی
حدیث نمبر: 19619
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَيُّوبَ صَاحِبُ الْمَغَازِي، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، قَالَ: حَدَّثَنِي نَافِعٌ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ عُمَرَ، قَالَتْ: لَمَّا أَمَرَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نِسَاءَهُ أَنْ يَحْلِلْنَ بِعُمْرَةٍ، قُلْنَا: فَمَا يَمْنَعُكَ يَا رَسُولَ اللهِ أَنْ تَحِلَّ مَعَنَا؟ قَالَ: إِنِّي قَدْ أَهْدَيْتُ، وَلَبَّدْتُ، فَلَا أَحِلُّ حَتَّى أَنْحَرَ.
سیدہ حفصہ بنت عمر رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ازواج کو عمرے کے ذریعے حلال ہونے کا حکم دیا تو ہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ کو ہمارے ساتھ حلال ہونے سے کس چیز نے روکا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے قربانی کا جانور بھیج رکھا ہے اور اپنے سر پر تلبید کر رکھی ہے، اس لیے جب تک قربانی نہ کر لوں، حلال نہیں ہوں گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 19619]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 191، حدیث 315»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 19619 in Urdu