الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
171. يحيى بن الجزار، عن أم سلمة
یحییٰ بن جزار کی سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 20044
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ الْجَزَّارِ، قَالَ: دَخَلَ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى أُمِّ سَلَمَةَ، فَقَالُوا: يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ حَدِّثِينَا عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: كَانَتْ عَلَانِيَتُهُ وَسِرُّهُ سَوَاءً ثُمَّ نَدِمَتْ، فَقَالَتْ: أَفْشَيْتُ سِرَّ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا دَخَلَ أَخْبَرْتُهُ، فَقَالَ: " أَحْسَنْتِ.
یحییٰ بن جزار رحمہ اللہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کچھ صحابہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئے اور کہا: اے ام المومنین! ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں کوئی حدیث سنائیں۔ انہوں نے فرمایا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ظاہر اور باطن (کھلا اور پوشیدہ حال) برابر تھا۔ پھر سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کو ندامت ہوئی تو فرمانے لگیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا راز فاش کر دیا۔ تو جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتا دیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے اچھا کیا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20044]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 323، حدیث 740»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 20044 in Urdu