الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
198. أبو عثمان، عن أم سلمة
ابوعثمان کی سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 20091
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي سَمِينَةَ، ثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ، [ قَالَ ] : قَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ، كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُحَدِّثُ رَجُلًا، فَقَالَ: يَا أُمَّ سَلَمَةَ مَنْ هَذَا؟ " فَقُلْتُ: دِحْيَةُ الْكَلْبِيُّ، فَلَمْ أَعْلَمْ أَنَّهُ جِبْرِيلُ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُحَدِّثُ أَصْحَابَهُ مَا كَانَ بَيْنَهُمَا، قُلْتُ لِأَبِي عُثْمَانَ: مَنْ حَدَّثَكَ هَذَا؟ قَالَ: أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، فرماتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک آدمی سے باتیں کر رہے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”اے ام سلمہ! یہ کون ہے؟“ میں نے عرض کیا: دحیہ کلبی۔ مجھے معلوم نہ ہوا کہ وہ جبریل علیہ السلام تھے یہاں تک کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے صحابہ سے وہ باتیں بیان کرتے سنا جو ان دونوں کے درمیان ہوئی تھیں۔ (سلیمان تیمی رحمہ اللہ کہتے ہیں:) میں نے ابوعثمان سے پوچھا: آپ کو یہ بات کس نے بیان کی؟ انہوں نے کہا: سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما نے۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20091]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 339، حدیث 788»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 20091 in Urdu