الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
235. عمر بن أبي سلمة، عن أم سلمة
سیدنا عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ کی اپنی والدہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 20195
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ دُحَيْمٍ، ثَنَا أَبِي، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، قَالَتْ: أَتَتْ ضُبَاعَةُ بِنْتُ الزُّبَيْرِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهِيَ شَاكِيَةٌ، فَقَالَ لَهَا: أَلَا تَخْرُجِينَ مَعَنَا فِي سَفَرِنَا هَذَا؟ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنِّي شَاكِيَةٌ وَأَخْشَى أَنْ تَحْبِسَنِي شَكْوَتِي، قَالَ: " فَأَهِلِّي بِالْحَجِّ، وَقُولِي اللَّهُمَّ مَحِلِّي حَيْثُ حَبَسْتَنِي.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، فرماتی ہیں: سیدہ ضباعہ بنت زبیر رضی اللہ عنہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں جبکہ وہ بیمار تھیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”کیا تم ہمارے اس سفر میں ہمارے ساتھ نہیں نکلو گی؟“ انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں بیمار ہوں اور ڈرتی ہوں کہ میری بیماری مجھے روک نہ دے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو حج کی نیت سے احرام باندھ لو، اور کہو: اے اللہ! میں وہیں سے حلال ہوں گی جہاں تو مجھے روک دے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20195]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 377، حدیث 893»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 20195 in Urdu