الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
242. هشام بن عروة، عن أبيه، عن زينب
ہشام بن عروہ کی اپنے والد کے واسطے سے سیدہ زینب رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 20210
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ زَيْنَبَ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، قَالَتْ: جَاءَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَأَلَتْهُ عَنِ الْمَرْأَةِ تَرَى فِي مَنَامِهَا مَا يَرَى الرَّجُلُ، فَقَالَ: إِذَا رَأَتِ الْمَاءَ فَلْتَغْتَسِلْ، فَقُلْتُ لَهَا: فَضَحْتِ النِّسَاءَ هَلْ تَحْتَلِمُ الْمَرْأَةُ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " تَرِبَتْ يَمِينُكِ، فَبِمَ يُشْبِهُهَا ابْنُهَا إِذًا؟.
سیدہ زینب رضی اللہ عنہا سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتی ہیں، وہ فرماتی ہیں: سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں اور آپ سے اس عورت کے بارے میں پوچھا جو خواب میں وہی کچھ دیکھے جو مرد دیکھتا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب وہ پانی (منی) دیکھے تو غسل کرے۔“ میں نے ان سے کہا: تم نے عورتوں کو شرمندہ کر دیا! کیا عورت کو بھی احتلام ہوتا ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تیرا دایاں ہاتھ خاک آلود ہو، پھر بچہ اپنی ماں سے کیسے مشابہت رکھتا ہے؟“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20210]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 382، حدیث 908»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 20210 in Urdu