الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
290. عبد الله بن رافع، عن أم سلمة
عبداللہ بن رافع کی سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 20299
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ غُلَيْبٍ، ثَنَا عِمْرَانُ بْنُ هَارُونَ الرَّمْلِيُّ، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ رَافِعٍ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، أَنَّهَا بَيْنَمَا هِيَ تَمْتَشِطُ لَمْ يَرُعْهَا إِلَّا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُنَادِي عَلَى الْمِنْبَرِ يَقُولُ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي بَيْنَمَا أَنَا عَلَى الْحَوْضِ أُتِيَ بِكُمْ رُفْقَةً رُفْقَةً، فَذَهَبَتْ طَائِفَةٌ مِنْكُمْ هَاهُنَا وَهَاهُنَا، فَقُلْتُ مَا لَهُمْ هَلُمُّوا إِلَيَّ فَصَرَخَ صَارِخٌ فَقَالَ: إِنَّهُمْ قَدْ بَدَّلُوا بَعْدَكَ، فَقُلْتُ: سُحْقًا سُحْقًا.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک بار وہ کنگھی کر رہی تھیں کہ اچانک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی منبر پر یہ پکار ان کے کانوں میں پڑی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: ”اے لوگو! میں حوض پر ہوں گا کہ تمہیں گروہ در گروہ میرے سامنے لایا جائے گا، پھر تم میں سے کچھ لوگ اِدھر اُدھر ہٹ جائیں گے، تو میں کہوں گا: انہیں کیا ہوا، میرے پاس آؤ! تو ایک پکارنے والا پکارے گا اور کہے گا: انہوں نے تمہارے بعد (دین کو) بدل ڈالا تھا، تو میں کہوں گا: دور ہو جاؤ، دور ہو جاؤ!“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20299]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 413، حدیث 997»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 20299 in Urdu