🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
320. سودة بنت زمعة رضي الله عنها
سیدہ سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20458
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ أَبِي حَنِيفَةَ، عَنِ الْهَيْثَمِ، أَوْ أَبِي الْهَيْثَمِ، شَكَّ أَبُو بَكْرٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَلَّقَ سَوْدَةَ تَطْلِيقَةً، فَجَلَسَتْ فِي طَرِيقِهِ، فَلَمَّا مَرَّ سَأَلَتْهُ الرَّجْعَةَ وَأَنْ تَهَبَ قَسْمَهَا مِنْهُ لِأَيِّ أَزْوَاجِهِ شَاءَ، رَجَاءَ أَنْ تُبْعَثَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ زَوْجَتَهُ، فَرَاجَعَهَا وَقَبِلَ ذَلِكَ.
ہیثم یا ابو الہیثم رحمہ اللہ (یہ شک راوی ابوبکر کو ہے) بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سودہ رضی اللہ عنہا کو ایک طلاق دی، تو وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے راستے میں بیٹھ گئیں، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم گزرے تو انہوں نے آپ سے رجوع کی درخواست کی اور یہ کہ اپنی باری جس بیوی کو چاہیں دے دیں، اس امید پر کہ قیامت کے دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیوی کی حیثیت سے اٹھائی جائیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے رجوع فرما لیا اور یہ بات قبول کر لی۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20458]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 33، حدیث 87»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 20458 in Urdu