الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
104. زياد بن علاقة، عن جابر بن سمرة
زیاد بن علاقہ کی سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 2049
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْجَارُودِ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ سَعِيدٍ الْكِنْدِيُّ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَالِكٍ الْهَمْدَانِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ زِيَادَ بْنَ عِلَاقَةَ، وَعَبْدَ الْمَلِكِ بْنَ عُمَيْرٍ، يُحَدِّثَانِ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ أَبِي عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: يَكُونُ بَعْدِي اثْنَا عَشَرَ أَمِيرًا، ثُمَّ أَخْفَى صَوْتَهُ فَقُلْتُ لِأَبِي: قَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " يَكُونُ بَعْدِي اثْنَا عَشَرَ أَمِيرًا " فَمَا الَّذِي أَخْفَى صَوْتَهُ؟ قَالَ: " كُلُّهُمْ مِنْ قُرَيْشٍ.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں اپنے والد کے ساتھ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھا، تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”میرے بعد بارہ امیر ہوں گے“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی آواز آہستہ کر لی۔ میں نے اپنے والد سے پوچھا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”میرے بعد بارہ امیر ہوں گے“، تو وہ کیا بات تھی جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے آہستہ فرمائی؟ انہوں نے بتایا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: ”وہ سب قریش میں سے ہوں گے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 2049]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 253، حدیث 2062»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 2049 in Urdu