الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
337. عبد الله بن صفوان بن أمية، عن صفية
عبداللہ بن صفوان بن امیہ کی سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 20566
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثَنَا شَاذُّ بْنُ الْفَيَّاضِ، ثَنَا هَاشِمُ بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ كِنَانَةَ، عَنْ صَفِيَّةَ، قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَبَيْنَ يَدَيَّ أَرْبَعَةُ آلَافِ نَوَاةٍ أُسَبِّحُ بِهِنَّ، فَقَالَ: " يَا ابْنَةَ حُيَيٍّ مَا هَذَا؟ " فَقُلْتُ: أُسَبِّحُ بِهِنَّ، فَقَالَ: " قَدْ سَبَّحْتُ مُنْذُ قُمْتُ عَلَى رَأْسِكِ بِأَكْثَرَ مِنْ هَذَا "، قُلْتُ: فَعَلِّمْنِي يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: قُولِي سُبْحَانَ اللهِ عَدَدَ مَا خَلَقَ مِنْ شَيْءٍ.
سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے جبکہ میرے سامنے چار ہزار گٹھلیاں تھیں جن سے میں تسبیح کر رہی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حیی کی بیٹی! یہ کیا ہے؟“ میں نے عرض کیا: میں ان سے تسبیح کر رہی ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تمہارے پاس آنے سے اب تک اس سے زیادہ تسبیح کر چکا ہوں۔“ میں نے عرض کیا: تو مجھے سکھا دیجیے، یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کہو: سبحان اللہ عدد ما خلق من شیء، یعنی اللہ پاک ہے، اس کی مخلوق کی تعداد کے برابر۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20566]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 74، حدیث 195»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 20566 in Urdu