الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
373. هشام بن عروة، عن فاطمة باب
ہشام بن عروہ کی فاطمہ سے روایات — باب
حدیث نمبر: 20666
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثَنَا مُسَدَّدٌ، ثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنِ امْرَأَتِهِ فَاطِمَةَ بِنْتِ الْمُنْذِرِ، عَنْ جَدَّتِهَا أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ، أَنَّ امْرَأَةً سَأَلَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِحْدَانَا يُصِيبُ ثَوْبَهَا دَمُ الْحَيْضِ فَقَالَ: لِتَحُكَّهُ، ثُمَّ لْتَقْرِضْهُ بِالْمَاءِ، ثُمَّ تُصَلِّ فِيهِ.
سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک عورت نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ ہم میں سے کسی کے کپڑے پر حیض کا خون لگ جائے تو کیا کرے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ اسے کھرچ دے، پھر اسے پانی سے مَل دے، پھر اس میں نماز پڑھ لے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20666]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 111، حدیث 295»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 20666 in Urdu