الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
425. أميمة بنت رقيقة التيمية
سیدہ امیمہ بنت رقیقہ تیمیہ رضی اللہ عنہا
حدیث نمبر: 20846
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَكِ، ثَنَا زَيْدُ بْنُ الْمُبَارَكِ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ ثَوْرٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: وَحَدَّثَنِي مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، أَنَّهُ سَمِعَ أُمَيْمَةَ بِنْتَ رُقَيْقَةَ، تَزْعُمُ أَنَّهَا بَايَعَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاشْتَرَطَ عَلَيْهَا مَا اشْتَرَطَ عَلَى الْمُؤْمِنَاتِ فِي كِتَابِ اللهِ، ثُمَّ قَالَ: فِيمَا أَطَقْتِ يَا ابْنَةَ رُقَيْقَةَ.
محمد بن منکدر بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے سیدہ امیمہ بنت رقیقہ رضی اللہ عنہا کو یہ بیان کرتے سنا کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان پر وہی شرط رکھی جو اللہ کی کتاب میں مومن عورتوں پر رکھی گئی ہے، پھر فرمایا: ”جتنی تم طاقت رکھو، اے رقیقہ کی بیٹی!“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20846]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 188، حدیث 475»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 20846 in Urdu