الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
430. بسرة بنت صفوان بن نوفل بن أسد بن عبد العزى بن قصي " خالة مروان بن الحكم وهي جدة عبد الملك بن مروان "
سیدہ بسرہ بنت صفوان بن نوفل بن اسد بن عبدالعزیٰ بن قُصی رضی اللہ عنہا، مروان بن حکم کی خالہ اور عبدالملک بن مروان کی نانی
حدیث نمبر: 20870
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ، يُحَدِّثُ أَبِي، قَالَ: ذَاكَرَنِي مَرْوَانُ، مَسَّ الذَّكَرِ، فَقُلْتُ لَيْسَ مِنْهُ وُضُوءٌ، فَقَالَ: إِنَّ بُسْرَةَ بِنْتَ صَفْوَانَ، تُحَدِّثُ فِيهِ فَبَعَثَ إِلَيْهَا رَسُولًا فَذَكَرَ أَنَّهَا حَدَّثَتْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ مَسَّ فَرْجَهُ فَلْيَتَوَضَّأْ.
عروہ بن زبیر کہتے ہیں: مروان نے مجھ سے عضو تناسل چھونے کے بارے میں مذاکرہ کیا، تو میں نے کہا: اس سے وضو نہیں ہوتا، تو مروان نے کہا: بسرہ بنت صفوان رضی اللہ عنہا اس بارے میں حدیث بیان کرتی ہیں، چنانچہ انہوں نے ان کی طرف ایک قاصد بھیجا، تو اس نے بتایا کہ انہوں نے اسے بتایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو اپنی شرمگاہ چھوئے وہ وضو کر لے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20870]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 197، حدیث 500»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 20870 in Urdu