الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
451. حبيبة بنت سهل امرأة ثابت بن قيس بن شماس
سیدہ حبیبہ بنت سہل رضی اللہ عنہا، ثابت بن قیس بن شماس رضی اللہ عنہ کی زوجہ
حدیث نمبر: 20937
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ دُحَيْمٍ، ثَنَا أَبِي، ثَنَا يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ حَبِيبَةَ بِنْتِ سَهْلٍ، امْرَأَةٍ كَانَتْ هَمَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُزَوِّجَهَا، فَخَطَبَهَا ثَابِتَ بْنَ قَيْسِ بْنِ شَمَّاسٍ فَتَزَوَّجَهَا، وَكَانَ فِي خُلُقِ ثَابِتِ بْنِ قَيْسٍ شِدَّةٌ فَضَرَبَهَا، فَأَصْبَحَتْ بِالْغَلَسِ عَلَى بَابِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَخَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: مَنْ هَذِهِ؟ فَقَالَتْ: أَنَا حَبِيبَةُ يَا رَسُولَ اللهِ، لَا أَنَا وَلَا ثَابِتٌ، فَجَاءَ ثَابِتٌ فِي أَثَرِهَا، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " ضَرَبْتَهَا؟ " فَقَالَ: نَعَمْ، ضَرَبْتُهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " خُذْ مِنْهَا " فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّ عِنْدِي كُلَّ مَا أَعْطَانِيهِ، قَالَ: فَأَخَذَ مِنْهَا وَجَلَسَتْ فِي بَيْتِهَا ".
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، والصواب: (سويد بن عبد العزيز) ، كما جاء في معجم الصحابة لأبي نعيم.
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، والصواب: (سويد بن عبد العزيز) ، كما جاء في معجم الصحابة لأبي نعيم.
سیدہ حبیبہ بنت سہل رضی اللہ عنہا ایک ایسی خاتون تھیں جن سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نکاح کرنے کا ارادہ فرمایا تھا، پھر ثابت بن قیس بن شماس رضی اللہ عنہ نے انہیں نکاح کا پیغام دیا اور ان سے شادی کر لی، ثابت بن قیس کے مزاج میں سختی تھی، انہوں نے انہیں مارا تو وہ صبح کے دھندلکے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دروازے پر آ گئیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے اور فرمایا: ”یہ کون ہے؟“ انہوں نے کہا: یا رسول اللہ! میں حبیبہ ہوں، نہ میں (ثابت کے ساتھ رہ سکتی ہوں) اور نہ ثابت (میرے ساتھ)، پھر ثابت بھی ان کے پیچھے آئے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”کیا تم نے اسے مارا؟“ انہوں نے کہا: جی ہاں، میں نے اسے مارا ہے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس سے لے لو۔“ حبیبہ نے کہا: یا رسول اللہ! جو کچھ انہوں نے مجھے دیا تھا وہ سب میرے پاس موجود ہے، چنانچہ ثابت نے ان سے لے لیا اور وہ اپنے گھر میں بیٹھ گئیں۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20937]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 223، حدیث 567»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 20937 in Urdu