الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
453. حبيبة بنت أبي سفيان
سیدہ حبیبہ بنت ابی سفیان رضی اللہ عنہا
حدیث نمبر: 20941
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ، ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ يُوسُفَ الشَّاعِرُ، ثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، قَالَ: سَمِعْتُ هِشَامَ بْنَ حَسَّانَ، يُحَدِّثُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ، قَالَ: حَدَّثَتْنِي حَبِيبَةُ، أَنَّهَا: كَانَتْ عِنْدَ عَائِشَةَ، فَجَاءَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى دَخَلَ عَلَيْهَا فَقَالَ: مَا مِنْ مُسْلِمَيْنِ يَمُوتُ لَهُمَا ثَلَاثَةٌ مِنَ الْوَلَدِ لَمْ يَبْلُغُوا الْحِنْثَ إِلَّا جِيءَ بِهِمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حَتَّى يُوقَفُوا عَلَى بَابِ الْجَنَّةِ فَيُقَالُ لَهُمُ ادْخُلُوا الْجَنَّةَ فَيَقُولُونَ حَتَّى يَدْخُلَ آبَاؤُنَا فَيُقَالُ لَهُمُ ادْخُلُوا أَنْتُمْ وَآبَاؤُكُمُ الْجَنَّةَ ".
سیدہ حبیبہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: وہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس تھیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور ان کے ہاں داخل ہوئے تو فرمایا: ”جس مسلمان میاں بیوی کے تین بچے فوت ہو جائیں جو ابھی بلوغت کو نہ پہنچے ہوں، تو انہیں قیامت کے دن لایا جائے گا، یہاں تک کہ انہیں جنت کے دروازے پر کھڑا کر دیا جائے گا، تو ان سے کہا جائے گا: جنت میں داخل ہو جاؤ، تو وہ کہیں گے: جب تک ہمارے والدین داخل نہ ہو جائیں، تو ان سے کہا جائے گا: تم اور تمہارے والدین سب جنت میں داخل ہو جاؤ۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20941]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 225، حدیث 571»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 20941 in Urdu