الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
460. خولة بنت اليمان العبسية أخت حذيفة ويقال فاطمة
سیدہ خولہ بنت یمان عبسیہ رضی اللہ عنہا، سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کی بہن، انہیں فاطمہ بھی کہا جاتا ہے
حدیث نمبر: 20998
حَدَّثَنَا يُوسُفُ الْقَاضِي، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ كَثِيرٍ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ حُذَيْفَةَ، عَنْ عَمَّتِهِ، أَنَّهَا: دَخَلَتْ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَ بِسِقَاءٍ فَعُلِّقَ عَلَى شَجَرَةٍ، ثُمَّ اضْطَجَعَ تَحْتَهُ فَجَعَلَ يَقْطُرُ عَلَى فُؤَادِهِ فَقُلْتُ: ادْعُ اللهَ فَيَكْشِفُ عَنْكَ قَالَ: إِنَّ أَشَدَّ النَّاسِ بَلَاءً الْأَنْبِيَاءُ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ".
راوی کی پھوپھی سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوئیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مشکیزہ منگوایا جو درخت پر لٹکایا گیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے نیچے لیٹ گئے، تو وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دل پر ٹپکنے لگا، میں نے عرض کیا: اللہ سے دعا کریں کہ وہ آپ سے یہ دور کر دے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سب سے زیادہ آزمائش انبیاء کو ہوتی ہے، پھر ان کے بعد آنے والوں کو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20998]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 245، حدیث 628»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 20998 in Urdu