الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. صفة أبي بكر رضي الله عنه
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا حلیہ
حدیث نمبر: 21
ثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا الزُّبَيْرُ بْنُ بَكَّارٍ، حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ، حَدَّثَنِي الْوَاقِدِيُّ، حَدَّثَنِي شُعَيْبُ بْنُ طَلْحَةَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ -رَضِيَ اللهُ عَنْهَا - أَنَّهَا رَأَتْ رَجُلًا مَارًّا، وَهِيَ فِي هَوْدَجِهَا فَقَالَتْ: مَا رَأَيْتُ رَجُلًا أَشْبَهَ بِأَبِي بَكْرٍ مِنْ هَذَا، فَقِيلَ لَهَا: صِفِي لَنَا أَبَا بَكْرٍ، فَقَالَتْ: " كَانَ رَجُلًا أَبْيَضَ نَحِيفًا خَفِيفَ الْعَارِضَيْنِ، أَحْنَا لَا تَسْتَمْسِكُ أُزْرَتُهُ، تَسْتَرْخِي عَنْ حَقْوَيْهِ، مَعْرُوقَ الْوَجْهِ، غَائِرَ الْعَيْنَيْنِ، نَاتِئَ الْجَبْهَةِ، عَارِيَ الْأَشَاجِعِ، هَذِهِ صِفَتُهُ ".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ وہ اپنے ہودج میں تھیں کہ انہوں نے ایک آدمی کو گزرتے دیکھا تو فرمایا: ”میں نے اس آدمی سے بڑھ کر ابوبکر سے مشابہ کوئی آدمی نہیں دیکھا۔“ ان سے عرض کیا گیا: ہمیں ابوبکر کا حلیہ بتائیں، تو انہوں نے فرمایا: ”وہ گورے رنگ، دبلے پتلے، ہلکی داڑھی اور خمیدہ کمر والے آدمی تھے، ان کا تہبند کمر پر نہیں ٹھہرتا تھا، کولھوں سے ڈھلک جاتا تھا، چہرہ دبلا پتلا، آنکھیں دھنسی ہوئی، پیشانی ابھری ہوئی، اور انگلیوں کے جوڑ گوشت سے خالی تھے، یہی ان کا حلیہ تھا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/العشرة/حدیث: 21]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 56، حدیث 21»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 21 in Urdu