الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
468. خيرة بنت أبي حدرد أم الدرداء ويقال لها هجيمة
سیدہ خیرہ بنت ابی حدرد رضی اللہ عنہا، ام درداء، جنہیں ہجیمہ بھی کہا جاتا ہے
حدیث نمبر: 21016
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، ثَنَا رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ زَبَّانَ بْنِ فَائِدٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: سَمِعْتُ أُمَّ الدَّرْدَاءِ، تَقُولُ: خَرَجْتُ مِنَ الْحَمَّامِ فَلَقِيَنِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: " مِنْ أَيْنَ يَا أُمَّ الدَّرْدَاءِ؟، " فَقُلْتُ: مِنَ الْحَمَّامِ فَقَالَ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ مَا مِنِ امْرَأَةٍ تَضَعُ ثِيَابَهَا فِي غَيْرِ بَيْتِ إِحْدَى أُمَّهَاتِهَا إِلَّا كَانَتْ هَاتِكَةً كُلَّ سِتْرٍ بَيْنَهَا وَبَيْنَ الرَّحْمَنِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى ".
سیدہ ام الدرداء رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں حمام سے نکلی تو مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ملے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ام الدرداء! کہاں سے آ رہی ہو؟“ میں نے عرض کیا: حمام سے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، جو عورت بھی اپنی ماؤں میں سے کسی کے گھر کے سوا کہیں اور اپنے کپڑے اتارے، وہ اپنے اور رحمٰن تبارک و تعالیٰ کے درمیان ہر پردہ چاک کرنے والی ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21016]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 253، حدیث 646»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 21016 in Urdu