🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
478. عبد الله بن محمد بن عقيل، عن الربيع
عبداللہ بن محمد بن عقیل کی سیدہ ربیع رضی اللہ عنہا سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21043
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، أَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى الرُّبَيِّعِ بِنْتِ مُعَوِّذِ بْنِ عَفْرَاءَ، فَقَالَتْ: مَنْ أَنْتَ؟ فَقُلْتُ: أَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، قَالَتْ: فَمَنْ أُمُّكَ؟ قُلْتُ: رَيْطَةُ بِنْتُ عَلِيٍّ أَوْ فُلَانَةُ بِنْتُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، قَالَتْ: مَرْحَبًا بِكَ يَا ابْنَ أَخِي، قُلْتُ: جِئْتُ أَسْأَلُكِ عَنْ وُضُوءِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَتْ: نَعَمْ كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصِلُنَا، وَيَزُورُنَا وَكَانَ يَتَوَضَّأُ فِي هَذَا الْإِنَاءِ، وَفِي مِثْلِ هَذَا الْإِنَاءِ، وَهُوَ نَحْوٌ مِنْ مُدٍّ، قَالَتْ: " فَكَانَ يَغْسِلُ يَدَيْهِ، ثُمَّ يُمَضْمِضُ، وَيَسْتَنْشِقُ، ثُمَّ يَغْسِلُ وَجْهَهُ ثَلَاثًا، ثُمَّ يَغْسِلُ يَدَيْهِ ثَلَاثًا، ثُمَّ يَمْسَحُ بِرَأْسِهِ مَرَّتَيْنِ، وَيَمْسَحُ بِأُذُنَيْهِ ظَاهِرِهِمَا، وَبَاطِنِهِمَا، وَيَغْسِلُ قَدَمَيْهِ ثَلَاثًا ثَلَاثًا ".
عبداللہ بن محمد بن عقیل رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں سیدہ رُبَیِّع بنت مُعَوِّذ بن عفراء رضی اللہ عنہا کے پاس گیا تو انہوں نے پوچھا: تم کون ہو؟ میں نے کہا: میں عبداللہ بن محمد بن عقیل بن ابی طالب ہوں۔ انہوں نے پوچھا: تمہاری ماں کون ہے؟ میں نے کہا: ریطہ بنت علی، یا (کہا:) فلاں بنت علی بن ابی طالب۔ انہوں نے کہا: خوش آمدید، اے میرے بھتیجے! میں نے کہا: میں آپ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو کے بارے میں پوچھنے آیا ہوں۔ انہوں نے کہا: ہاں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہم سے صلہ رحمی کرتے اور ہماری زیارت فرماتے تھے، اور اس برتن میں یا اس جیسے کسی برتن میں وضو فرماتے، اور وہ تقریباً ایک مُد کا ہے۔ وہ کہتی ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے دونوں ہاتھ دھوتے، پھر کلی کرتے اور ناک میں پانی ڈالتے، پھر اپنا چہرہ تین بار دھوتے، پھر اپنے دونوں ہاتھ تین بار دھوتے، پھر اپنے سر کا دو بار مسح کرتے، اور اپنے دونوں کانوں کے اندرونی اور بیرونی حصے کا مسح کرتے، اور اپنے دونوں پاؤں تین تین بار دھوتے۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21043]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 266، حدیث 673»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 21043 in Urdu