🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
479. أبو جعفر الخطمي، عن الربيع بنت معوذ
ابوجعفر خطمی کی سیدہ ربیع بنت معوذ رضی اللہ عنہا سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21065
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ حَمْدَوَيْهِ الصَّفَّارُ، ثَنَا عَفَّانُ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ الْخَطْمِيِّ، قَالَ: كُنَّا بِالْمَدِينَةِ يَوْمَ عَاشُورَاءَ وَالْجَوَارِي يَضْرِبْنَ بِالدُّفِّ، وَيُغَنِّينَ فَدَخَلَتْ عَلَيْنَا الرُّبَيِّعُ فَذَكَرْنَا ذَلِكَ لَهَا فَقَالَتْ دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَبِيحَةَ عُرْسِي، وَعِنْدِي جَارِيَتَانِ تُغَنِّيَانِ وَتَنْدُبَانِ آبَائِي الَّذِينَ قُتِلُوا بِبَدْرٍ، وَتَقُولَانِ: وَفِينَا نَبِيٌّ يَعْلَمُ مَا فِي غَدٍ فَقَالَ: أَمَّا هَذَا فَلَا، وَقُولَا لَا يَعْلَمُ مَا فِي غَدٍ إِلَّا اللهُ عَزَّ وَجَلَّ.
ابوجعفر خطمی رحمہ اللہ کہتے ہیں: ہم عاشوراء کے دن مدینہ میں تھے اور لڑکیاں دف بجا رہی تھیں اور گا رہی تھیں، اتنے میں سیدہ رُبَیِّع (بنت مُعَوِّذ) رضی اللہ عنہا ہمارے پاس آئیں، ہم نے ان سے اس کا ذکر کیا تو انہوں نے کہا: میری شادی کی صبح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے، اور میرے پاس دو لڑکیاں گا رہی تھیں اور بدر کے دن شہید ہونے والے میرے باپ دادا کا نوحہ کر رہی تھیں، اور کہہ رہی تھیں:
”اور ہم میں ایک نبی ہیں جو کل کی بات جانتے ہیں“
تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ بات تو نہیں (کہنی)، اور یوں کہو: کل کی بات اللہ عزوجل کے سوا کوئی نہیں جانتا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21065]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 273، حدیث 695»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 21065 in Urdu