الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
492. سهلة بنت سهيل بن عمرو " امرأة أبي حذيفة بن عتبة بن ربيعة من أخبارها "
سیدہ سہلہ بنت سہیل بن عمرو رضی اللہ عنہا، ابوحذیفہ بن عتبہ بن ربیعہ کی زوجہ، ان کے احوال میں سے
حدیث نمبر: 21108
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ الْمُنْذِرِ الْقَزَّازُ، ثَنَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ أَبِي زِيَادٍ الْقَدَّاحِ، قَالَ: حَدَّثَنِي الْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ امْرَأَةَ حُذَيْفَةَ جَاءَتْ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: إِنَّ سَالِمًا مَوْلَى أَبِي حُذَيْفَةَ يَدْخُلُ عَلَيَّ وَأَنَا وَاضِعَةٌ ثَوْبِي، فَأَجِدُ فِي نَفْسِي فَقَالَ: أَرْضِعِيهِ يَذْهَبْ عَنْكِ الَّذِي تَجِدِينَ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ابوحذیفہ رضی اللہ عنہ کی اہلیہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں اور عرض کیا: ابوحذیفہ کے آزاد کردہ غلام سالم میرے پاس آتے ہیں جبکہ میں نے اپنا (اوپر کا) کپڑا اتارا ہوتا ہے، تو مجھے دل میں ناگواری محسوس ہوتی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے دودھ پلا دو، جو ناگواری تم محسوس کرتی ہو وہ دور ہو جائے گی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21108]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 290، حدیث 738»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 21108 in Urdu