🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
495. سبيعة بنت الحارث الأسلمية، ما أسندت سبيعة بنت الحارث
سیدہ سبیعہ بنت حارث اسلمیہ رضی اللہ عنہا؛ سیدہ سبیعہ بنت حارث رضی اللہ عنہا کی مرویات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21116
حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو الدِّمَشْقِيُّ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ الْوَهْبِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ سُبَيْعَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ، قَالَتْ: تُوُفِّيَ زَوْجِي مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ، وَهُوَ سَعْدُ بْنُ خَوْلَةَ فَلَبِثْتُ بَعْدَهُ شَهْرَيْنِ، ثُمَّ وَضَعْتُ مَا فِي بَطْنِي، فَمَرَّ أَبُو السَّنَابِلِ بْنُ بَعْكَكٍ، أَخُو بَنِي عَبْدِ الدَّارِ فَدَخَلَ عَلَى حَمَوَيَّ، وَقَدْ كَانَ يُرِيدُنِي لِنَفْسِهِ، وَقَدْ تَهَيَّأْتُ لِلنِّكَاحِ وَتَحَصَّنْتُ، فَقَالَ: مَا لَكِ يَا سُبَيْعَةُ؟ قُلْتُ: أَرَدْتُ التَّزَوُّجَ، قَالَ: لَا وَاللهِ إِنَّهُ لَأَرْبَعَةُ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا، فَلَبِسْتُ ثِيَابِي، وَجِئْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وَهُوَ فِي بَيْتِ أُمِّ سَلَمَةَ فَسَأَلْتُهُ فَقَالَ: حَلَلْتِ فَتَزَوَّجِي.
سیدہ سُبَیعہ بنت حارث رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میرے شوہر سعد بن خولہ رضی اللہ عنہ حجۃ الوداع میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ (ہوتے ہوئے) فوت ہو گئے۔ میں ان کے بعد دو مہینے ٹھہری، پھر میں نے اپنے پیٹ کا بچہ جن دیا۔ پھر بنو عبدالدار کے ابوالسنابل بن بعکک گزرے اور میرے دو سسرالی رشتہ داروں کے پاس آئے، اور وہ مجھ سے خود نکاح کرنا چاہتے تھے، اور میں نکاح کے لیے تیار ہو چکی تھی اور (نکاح کے ذریعے) پاک دامنی چاہتی تھی۔ انہوں نے کہا: اے سُبَیعہ! تمہیں کیا ہوا؟ میں نے کہا: میں نکاح کرنا چاہتی ہوں۔ انہوں نے کہا: نہیں، اللہ کی قسم، عدت تو چار مہینے دس دن ہی ہے۔ تو میں نے اپنے کپڑے پہنے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں تھے، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہاری عدت پوری ہو چکی ہے، نکاح کر لو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21116]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 293، حدیث 746»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 21116 in Urdu