🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
495. سبيعة بنت الحارث الأسلمية، ما أسندت سبيعة بنت الحارث
سیدہ سبیعہ بنت حارث اسلمیہ رضی اللہ عنہا؛ سیدہ سبیعہ بنت حارث رضی اللہ عنہا کی مرویات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21120
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: أَرْسَلَ مَرْوَانُ عَبْدَ اللهِ بْنَ عُتْبَةَ إِلَى سُبَيْعَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ يَسْأَلُهَا عَمَّا أَفْتَاهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَخْبَرَتْهُ أَنَّهَا كَانَتْ تَحْتَ سَعْدِ بْنِ خَوْلَةَ، فَتُوُفِّيَ عَنْهَا فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ، وَكَانَ بَدْرِيًّا، فَوَضَعَتْ حَمْلَهَا قَبْلَ أَنْ يَمْضِيَ لَهَا أَرْبَعَةُ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا مِنْ وَفَاتِهِ، فَلَقِيَهَا أَبُو السَّنَابِلِ بْنُ بَعْكَكٍ حِينَ تَعَلَّتْ مِنْ نِفَاسِهَا، وَقَدِ اكْتَحَلَتْ، فَقَالَ: لَعَلَّكِ تُرِيدِينَ النِّكَاحَ، إِنَّهَا أَرْبَعَةُ أَشْهُرٍ وَعَشْرٌ مِنْ وَفَاةِ زَوْجِكِ، قَالَتْ: فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرْتُ لَهُ مَا قَالَ أَبُو السَّنَابِلِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قَدْ حَلَلْتِ حِينَ وَضَعْتِ حَمْلَكِ.
عبیداللہ بن عبداللہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: مروان نے عبداللہ بن عتبہ کو سُبَیعہ بنت حارث رضی اللہ عنہا کے پاس یہ پوچھنے کے لیے بھیجا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں کیا فتویٰ دیا تھا۔ تو انہوں نے بتایا کہ وہ سعد بن خولہ رضی اللہ عنہ کے نکاح میں تھیں، وہ حجۃ الوداع میں فوت ہو گئے، اور وہ بدری تھے، پھر ان کی وفات سے چار مہینے دس دن گزرنے سے پہلے ہی انہوں نے بچہ جن دیا۔ جب وہ اپنے نفاس سے فارغ ہوئیں اور سرمہ لگا رکھا تھا تو ابوالسنابل بن بعکک ان سے ملے اور کہا: شاید تم نکاح کرنا چاہتی ہو، (عدت تو) تمہارے شوہر کی وفات سے چار مہینے دس دن ہے۔ (سُبَیعہ رضی اللہ عنہا) کہتی ہیں: تو میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور ابوالسنابل کی بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتائی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنا بچہ جنتے ہی عدت سے نکل چکی ہو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21120]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 295، حدیث 750»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 21120 in Urdu