الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
521. باب الضاد — ما أسندت ضباعة
باب الضاد — سیدہ ضباعہ رضی اللہ عنہا کی مرویات
حدیث نمبر: 21211
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثَنَا عِيسَى بْنُ سَالِمٍ الشَّاشِيُّ، ثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ بْنِ مَالِكٍ الْجَزَرِيِّ، عَنْ مَوْلَى ضُبَاعَةَ، عَنْ ضُبَاعَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَهَا أَنْ تُحْرِمَ، فَقَالَتْ: إِنِّي مَرِيضَةٌ، فَقَالَ لَهَا: اشْتَرِطِي أَنَّ مَحِلِّي حَيْثُ حَبَسْتَنِي فَلَمَّا سَمِعَ ابْنُ عَبَّاسٍ بِهَذَا الْحَدِيثِ قَالَ: " الْحَمْدُ لِلهِ أَنْ كُنْتُ لِأَفْعَلَهُ، وَمَا سَمِعْتُ فِيهِ بِشَيْءٍ.
سیدہ ضباعہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں احرام باندھنے کا حکم دیا تو انہوں نے عرض کیا: میں بیمار ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”شرط لگا لو کہ میرے احرام کھولنے کی جگہ وہی ہے جہاں تو نے مجھے روک لیا۔“ جب سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے یہ حدیث سنی تو فرمایا: ”اللہ کا شکر ہے کہ میں یہی کیا کرتا تھا، جبکہ اس بارے میں میں نے کچھ نہیں سنا تھا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21211]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 336، حدیث 841»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 21211 in Urdu