الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
521. باب الضاد — ما أسندت ضباعة
باب الضاد — سیدہ ضباعہ رضی اللہ عنہا کی مرویات
حدیث نمبر: 21213
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، وَوَكِيعٌ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ ضُبَاعَةَ بِنْتِ الزُّبَيْرِ، قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا شَاكِيَةٌ، فَقَالَ: " أَمَا تُرِيدِينَ الْحَجَّ الْعَامَ؟ " فَقَالَتْ: إِنِّي عَلِيلَةٌ يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: حُجِّي، وَقُولِي: مَحِلِّي حَيْثُ حَبَسْتَنِي.
سیدہ ضباعہ بنت زبیر رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے، اس حال میں کہ میں بیمار تھی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم اس سال حج کا ارادہ نہیں رکھتیں؟“ انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں بیمار ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حج کرو اور کہو: میرے احرام کھولنے کی جگہ وہی ہے جہاں تو نے مجھے روک لیا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21213]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 336، حدیث 843»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 21213 in Urdu