الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
553. عامر الشعبي، عن فاطمة بنت قيس
عامر شعبی کی سیدہ فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 21314
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَالِمٍ الرَّازِيُّ، ثَنَا سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ، قَالَتْ: كُنْتُ عِنْدَ رَجُلٍ مِنْ بَنِي مَخْزُومٍ فَطَلَّقَنِي ثَلَاثًا، فَقَالَ: لَيْسَ لَكِ عِنْدِي نَفَقَةٌ، فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ زَوْجِي طَلَّقَنِي فَطَلَبْتُ مِنْهُ النَّفَقَةَ، فَقَالَ: لَا سُكْنَى لَكِ عِنْدِي وَلَا نَفَقَةَ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَكِ السُّكْنَى وَالنَّفَقَةُ فَأَرْسَلَ إِلَيْهِ فَقَالَ: إِنِّي طَلَّقْتُهَا ثَلَاثًا فَقَالَ: " إِذًا اعْتَدِّي فِي بَيْتِ أُمِّ شَرِيكٍ " ثُمَّ قَالَ: " أُمُّ شَرِيكٍ امْرَأَةٌ مَغْشِيَّةٌ، وَلَكِنِ اعْتَدِّي فِي بَيْتِ ابْنِ أُمِّ مَكْتُومٍ فَإِنَّهُ رَجُلٌ مَكْفُوفٌ.
شیبانی رحمہ اللہ شعبی سے، وہ سیدہ فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتی ہیں: میں بنو مخزوم کے ایک آدمی کے نکاح میں تھی، تو اس نے مجھے تین طلاقیں دے دیں، اور کہا: میرے پاس تمہارے لیے کوئی نفقہ نہیں، تو میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور عرض کیا: یا رسول اللہ! میرے شوہر نے مجھے طلاق دی تو میں نے اس سے نفقہ طلب کیا، اس نے کہا: میرے پاس تمہارے لیے نہ رہائش ہے نہ نفقہ، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے لیے رہائش اور نفقہ ہے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی طرف پیغام بھیجا تو اس نے کہا: میں نے اسے تین طلاقیں دی ہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو پھر ام شریک کے گھر عدت گزارو۔“ پھر فرمایا: ”ام شریک تو ایک ایسی عورت ہے جس کے ہاں لوگوں کی آمد رہتی ہے، بلکہ ابن ام مکتوم کے گھر عدت گزارو، کیونکہ وہ نابینا آدمی ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21314]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 381، حدیث 946»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 21314 in Urdu