الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
557. ما روى ابن عباس، عن أم هانئ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے جو سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا سے روایت کی
حدیث نمبر: 21357
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْحَسَنِ الْخَفَّافُ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، ثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عِيَاضُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، عَنْ مَخْرَمَةَ بْنِ سُلَيْمَانَ، عَنْ كُرَيْبٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: حَدَّثَتْنِي أُمُّ هَانِئٍ بِنْتُ أَبِي طَالِبٍ، أَنَّهَا أَجَارَتْ رَجُلًا مِنَ الْمُشْرِكِينَ يَوْمَ الْفَتْحِ، فَأَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ: قَدْ أَجَرْنَا مَنْ أَجَرْتِ، وَأَمَّنَّا مَنْ أَمَّنْتِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: ام ہانی بنت ابی طالب رضی اللہ عنہا نے مجھ سے بیان کیا کہ انہوں نے فتحِ مکہ کے دن مشرکین میں سے ایک آدمی کو پناہ دی، تو وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں اور آپ سے یہ بات ذکر کی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہم نے اسے بھی پناہ دے دی جسے تم نے پناہ دی، اور اسے بھی امان دے دی جسے تم نے امان دی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21357]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 407، حدیث 989»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 21357 in Urdu