الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
124. جرهد الأسلمي
سیدنا جرہد اسلمی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 2138
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ الْمِصْرِيُّ، ثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى، ثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ أَنَّ بُكَيْرًا حَدَّثَهُ عَنْ سُفْيَانَ بْنِ فَرْوَةَ، عَنْ بَعْضِ بَنِي جَرْهَدٍ، عَنْ جَرْهَدٍ، أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبَيْنَ يَدَيْهِ طَعَامٌ، فَأَدْنَى جَرْهَدٌ يَدَهُ الشِّمَالَ لِيَأْكُلَ، وَكَانَتِ الْيُمْنَى مُصَابَةً، فَقَالَ: " كُلْ بِالْيَمِينِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّهَا مُصَابَةٌ، فَنَفَثَ عَلَيْهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَمَا شَكَى حَتَّى مَاتَ.
سیدنا جرہد کے خاندان کے ایک فرد سے روایت ہے کہ سیدنا جرہد رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کھانا تھا، جرہد نے کھانے کے لیے اپنا بایاں ہاتھ بڑھایا، حالانکہ ان کا دایاں ہاتھ زخمی تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دائیں ہاتھ سے کھاؤ۔“ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! یہ زخمی ہے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر دم کیا، پھر انہیں موت تک اس میں کوئی تکلیف محسوس نہ ہوئی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 2138]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 273، حدیث 2151»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 2138 in Urdu