🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
623. باب النون — باب
باب النون — باب
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21617
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ (ح) .
وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضِرِ الْأَزْدِيُّ، ثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، ثَنَا زَائِدَةُ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ، عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ قَالَتْ: تُوُفِّيَتْ إِحْدَى بَنَاتِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَجَاءَنَا نَبِيُّ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: اغْسِلْنَهَا بِالسِّدْرِ، وَاغْسِلْنَهَا وِتْرًا ثَلَاثًا، أَوْ خَمْسًا، أَوْ أَكْثَرَ مِنْ ذَلِكَ إِنْ رَأَيْتُنَّ، وَاجْعَلْنَ فِي الْآخِرَةِ كَافُورًا، فَإِذَا فَرَغْتُنَّ فَآذِنَّنِي قَالَتْ: فَلَمَّا فَرَغْنَا آذَنَّاهُ فَأَلْقَى إِلَيْنَا حِقْوَهُ، فَقَالَ: أَشْعِرْنَهَا إِيَّاهُ، قَالَتْ: ضَفَرْنَا رَأْسَهَا ثَلَاثَ قُرُونٍ نَاصِيَتَهَا، وَقَرْنَهَا ثُمَّ أَلْقَيْنَاهُ خَلْفَهَا ".
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادیوں میں سے ایک کا انتقال ہو گیا تو اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا: ”انہیں بیری (کے پتوں) سے غسل دو، اور طاق مرتبہ غسل دو، تین یا پانچ یا اگر مناسب سمجھو تو اس سے زیادہ، اور آخری مرتبہ میں کافور ملا دو، اور جب فارغ ہو جاؤ تو مجھے بتانا۔“ وہ کہتی ہیں: جب ہم فارغ ہوئیں تو ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتا دیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا تہبند ہماری طرف ڈال دیا اور فرمایا: ”اسے ان کے بدن سے ملا کر لپیٹ دو۔“ وہ کہتی ہیں: ہم نے ان کے سر کے بال تین لٹوں میں گوندھے: پیشانی کے بال اور (دونوں) اطراف کے بال، پھر انہیں پیچھے کی طرف ڈال دیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21617]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 25، صفحہ 64، حدیث 154»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 21617 in Urdu