الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
639. أم خالد بنت خالد بن سعيد بن العاص
سیدہ ام خالد بنت خالد بن سعید بن عاص رضی اللہ عنہا
حدیث نمبر: 21705
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحِمَّانِيُّ، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ قَالَ: سَمِعْتُ أُمَّ خَالِدٍ بِنْتَ خَالِدٍ، تَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: اسْتَجِيرُوا بِاللهِ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ، فَإِنَّ عَذَابَ الْقَبْرِ حَقٌّ. قَالَ مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ: وَلَمْ أَسْمَعْ أَحَدًا يَقُولُ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا أُمَّ خَالِدٍ.
موسیٰ بن عقبہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے سیدہ ام خالد بنت خالد رضی اللہ عنہا کو یہ کہتے سنا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”اللہ کی پناہ مانگو قبر کے عذاب سے، کیونکہ قبر کا عذاب حق ہے۔“
موسیٰ بن عقبہ کہتے ہیں: میں نے کسی کو یہ کہتے نہیں سنا ”میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا“ سوائے ام خالد رضی اللہ عنہا کے۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21705]
موسیٰ بن عقبہ کہتے ہیں: میں نے کسی کو یہ کہتے نہیں سنا ”میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا“ سوائے ام خالد رضی اللہ عنہا کے۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21705]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 25، صفحہ 95، حدیث 243»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 21705 in Urdu