🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
646. أم مبشر الأنصارية
سیدہ ام مبشر انصاریہ رضی اللہ عنہا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21728
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ إِدْرِيسَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ أُمِّ مُبَشِّرٍ قَالَتْ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي بَيْتِ حَفْصَةَ وَهُوُ يَقُولُ: لَا يَدْخُلُ النَّارَ رَجُلٌ شَهِدَ بَدْرًا وَالْحُدَيْبِيَةَ قَالَتْ حَفْصَةُ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ اللهَ يَقُولُ: وَإِنْ مِنْكُمْ إِلا وَارِدُهَا كَانَ عَلَى رَبِّكَ حَتْمًا مَقْضِيًّا قَالَ: " ثُمَّ مَهْ؟ " قَالَتْ: ثُمَّ نُنَجِّي الَّذِينَ اتَّقَوْا وَنَذَرُ الظَّالِمِينَ فِيهَا جِثِيًّا.
سیدہ ام مبشر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں یہ فرماتے سنا: ”بدر اور حدیبیہ میں شریک ہونے والا کوئی آدمی جہنم میں داخل نہیں ہوگا۔“ سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اللہ تعالیٰ تو فرماتا ہے: ”اور تم میں سے ہر ایک اس پر وارد ہونے والا ہے، یہ تیرے رب پر لازم اور طے شدہ بات ہے“ [سورۃ مریم: 71] ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر آگے کیا ہے؟“ انہوں نے کہا: ”پھر ہم متقی لوگوں کو بچا لیں گے، اور ظالموں کو اس میں گھٹنوں کے بل گرا ہوا چھوڑ دیں گے“ [سورۃ مریم: 72] ۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21728]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 25، صفحہ 102، حدیث 266»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 21728 in Urdu