الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
140. جبلة بن حارثة الكلبي أخو زيد بن حارثة
سیدنا جبلہ بن حارثہ کلبی رضی اللہ عنہ، سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کے بھائی
حدیث نمبر: 2179
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، قَالَا: ثَنَا مِنْجَابُ بْنُ الْحَارِثِ، أَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ أَبِي عَمْرٍو الشَّيْبَانِيِّ، حَدَّثَنِي جَبَلَةُ بْنُ حَارِثَةَ، قَالَ: قَدِمْتُ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ أَرْسِلْ مَعِي أَخِي زَيْدًا، قَالَ: هُوَ ذَاكَ فَإِنِ انْطَلَقَ مَعَكَ لَمْ أَمْنَعْهُ، فَقَالَ: لَا وَاللهِ يَا رَسُولَ اللهِ لَا أَخْتَارُ عَلَيْكَ أَحَدًا أَبَدًا قَالَ: فَرَأَيْتُ رَأْيَ أَخِي أَفْضَلَ مِنْ رَأْيِي.
سیدنا جبلہ بن حارثہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میرے بھائی زید کو میرے ساتھ بھیج دیجیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ وہیں ہے، اگر وہ تمہارے ساتھ جانا چاہے تو میں اسے نہیں روکوں گا۔“ تو سیدنا زید رضی اللہ عنہ نے کہا: نہیں، اللہ کی قسم! اے اللہ کے رسول! میں کبھی بھی آپ پر کسی کو ترجیح نہیں دوں گا۔ راوی کہتے ہیں: تو میں نے دیکھا کہ میرے بھائی کی رائے میری رائے سے بہتر تھی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 2179]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 286، حدیث 2192»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 2179 in Urdu