الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
712. نساء غير مسميات ممن لهن صحبة
کچھ نامعلوم خواتین صحابیات
حدیث نمبر: 21912
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ، ثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ بُشَيْرِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ حُصَيْنِ بْنِ مِحْصَنٍ، عَنْ عَمَّتِهِ أَنَّهَا " أَتَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَقَالَ: أَمَا لَكِ بَعْلٌ قَالَتْ: نَعَمْ. قَالَ: كَيْفَ أَنْتِ لَهُ؟ قَالَتْ: مَا آلُو إِلَّا مَا عَجَزْتُ عَنْهُ. فَقَالَ: اعْلَمِي أَنَّهُ جَنَّتُكِ وَنَارُكِ.
سیدنا حصین بن محصن رضی اللہ عنہ کی پھوپھی رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تمہارا شوہر نہیں؟“ انہوں نے کہا: جی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”تم اس کے ساتھ کیسا سلوک کرتی ہو؟“ انہوں نے کہا: میں اپنی طاقت بھر کوئی کسر نہیں چھوڑتی، سوائے اس کے جس سے میں عاجز آ جاؤں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جان لو کہ وہی تمہاری جنت اور تمہاری جہنم ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21912]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 25، صفحہ 183، حدیث 450»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 21912 in Urdu