الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
154. باب بيان كفر الجهمية الضلال برؤية الرب عز وجل في القيامة
قیامت کے دن اللہ عزوجل کے دیدار کے متعلق گمراہ جہمیہ کے کفر کا بیان
حدیث نمبر: 2222
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْأَخْرَمُ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْقَلَوَّرِيُّ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ كَثِيرٍ أَبُو غَسَّانَ، ثَنَا شُعْبَةُ، وَعَبْدُ اللهِ بْنُ عُثْمَانَ، قَالَا: ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: كُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ فَشَخَصَتْ أَبْصَارُنَا فَجَعَلْنَا نَنْظُرُ إِلَى الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ، فَقَالَ: أَمَا إِنَّكُمْ تَنْظُرُونَ إِلَى رَبِّكُمْ كَمَا تَنْظُرُونَ إِلَى هَذَا لَا تُضَامُونَ فِي رُؤْيَتِهِ، فَإِنِ اسْتَطَعْتُمْ أَنْ لَا تُغْلَبُوا عَلَى صَلَاتَيْنِ فَافْعَلُوا، صَلَاةٍ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَصَلَاةٍ قَبْلَ غُرُوبِهَا.
سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم ایک رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھے کہ ہماری نگاہیں اٹھ گئیں اور ہم چودہویں کی رات چاند کی طرف دیکھنے لگے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سن لو، تم اپنے رب کو اسی طرح دیکھو گے جیسے اسے دیکھ رہے ہو، اسے دیکھنے میں تمہیں کوئی دقت نہیں ہوگی۔ لہٰذا اگر تم سے ہو سکے تو دو نمازیں فوت نہ ہونے دو: ایک نماز سورج طلوع ہونے سے پہلے اور ایک نماز اس کے غروب ہونے سے پہلے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 2222]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 296، حدیث 2235»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 2222 in Urdu