الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
163. عاصم بن بهدلة، عن أبي وائل، عن جرير
عاصم بن بہدلہ کی ابووائل کے واسطے سے سیدنا جریر رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 2293
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضِرِ الْأَزْدِيُّ، ثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، ثَنَا زَائِدَةُ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ شَقِيقٍ، عَنْ جَرِيرٍ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ اشْتَرِطْ عَلَيَّ فَأَنْتَ أَعْلَمُ بِالشَّرْطِ مِنِّي قَالَ: أُبَايِعُكَ عَلَى أَنْ تَعْبُدَ اللهَ لَا تُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا، وَتُقِيمَ الصَّلَاةَ، وَتُؤْتِيَ الزَّكَاةَ، وَتَنْصَحَ الْمُسْلِمَ، وَتُفَارِقَ الْمُشْرِكَ ".
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھ پر شرط رکھیے، آپ شرط کو مجھ سے زیادہ جانتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تجھ سے اس بات پر بیعت لیتا ہوں کہ تو اللہ کی عبادت کرے گا، اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائے گا، نماز قائم کرے گا، زکاۃ ادا کرے گا، مسلمان کی خیرخواہی کرے گا، اور مشرک سے علیحدگی اختیار کرے گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 2293]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 314، حدیث 2306»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 2293 in Urdu