الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
179. داود بن يزيد الأودي، عن الشعبي، عن جرير
داؤد بن یزید اودی کی شعبی کے واسطے سے سیدنا جریر رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 2352
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْعَبَّاسِ، ثَنَا سَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ، ثَنَا مَكِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثَنَا دَاوُدُ بْنُ يَزِيدَ الْأَوْدِيُّ، عَنْ عَامِرٍ، عَنْ جَرِيرٍ، أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِيُبَايِعَهُ فَقَالَ: " مُدَّ يَدَكَ يَا جَرِيرُ " فَقَالَ: عَلَى مَهْ؟ قَالَ: عَلَى أَنْ تُسْلِمَ وَجْهَكَ لِلهِ وَالنَّصِيحَةِ لِكُلِّ مُسْلِمٍ، فَأَدْرَكَهَا جَرِيرٌ وَكَانَ رَجُلًا عَاقِلًا، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ: فِيمَا اسْتَطَعْتُ، فَكَانَتْ رُخْصَةً لِلنَّاسِ بَعْدَهُ.
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیعت کے لیے حاضر ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے جریر! اپنا ہاتھ بڑھاؤ۔“ انہوں نے پوچھا: کس بات پر؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس بات پر کہ تم اپنے آپ کو اللہ کے سپرد کر دو، اور ہر مسلمان کی خیرخواہی کرو۔“ سیدنا جریر رضی اللہ عنہ نے یہ بات سمجھ لی، اور وہ ایک عقلمند آدمی تھے، تو عرض کی: یا رسول اللہ! جس قدر مجھ سے ہو سکے۔ چنانچہ یہ بات ان کے بعد لوگوں کے لیے رخصت بن گئی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 2352]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 326، حدیث 2365»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 2352 in Urdu