الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
184. عبيد الله بن جرير، عن أبيه
عبیداللہ بن جریر کی اپنے والد سیدنا جریر رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 2370
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثَنَا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، ثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ جَرِيرٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا مِنْ قَوْمٍ يَكُونُ فِيهِمْ رَجُلٌ يَعْمَلُ بِالْمَعَاصِي يَقْدِرُونَ أَنْ يُغَيِّرُوا عَلَيْهِ فَلَا يُغَيِّرُونَ إِلَّا عَمَّهُمُ اللهُ بِعِقَابٍ قَبْلَ أَنْ يَمُوتُوا ".
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس قوم میں کوئی آدمی نافرمانیاں کرتا ہو، جبکہ وہ اس پر تبدیلی لانے کی طاقت رکھتے ہوں اور تبدیل نہ کریں، تو اللہ انہیں مرنے سے پہلے عذاب میں مبتلا کر دے گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 2370]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 332، حدیث 2383»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 2370 in Urdu