الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
195. عبد الملك بن عمير، عن جرير
عبدالملک بن عمیر کی سیدنا جریر رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 2446
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْعُتْبِيُّ، ثَنَا حِبَّانُ بْنُ نَافِعِ بْنِ صَخْرِ بْنِ جُوَيْرِيَةَ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ سَالِمٍ الْقَدَّاحُ، عَنْ مَعْمَرِ بْنِ الْحَسَنِ، عَنْ بَكْرِ بْنِ خُنَيْسٍ، عَنْ أَبِي شَيْبَةَ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ جَرِيرٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِنَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِهِ: إِنِّي قَارِئٌ عَلَيْكُمْ آيَاتٍ مِنْ آخِرِ الزُّمَرِ، فَمَنْ بَكَى مِنْكُمْ وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ فَقَرَأَهَا مِنْ عِنْدِ: وَمَا قَدَرُوا اللهَ حَقَّ قَدْرِهِ إِلَى آخِرِ السُّورَةِ، فَمِنَّا مَنْ بَكَى، وَمِنَّا مَنْ لَمْ يَبْكِ، فَقَالَ الَّذِينَ لَمْ يَبْكُوا: يَا رَسُولَ اللهِ لَقَدْ جَهِدْنَا أَنْ نَبْكِيَ فَلَمْ نَبْكِ، فَقَالَ: " إِنِّي سَأَقْرَأُهَا عَلَيْكُمْ فَمَنْ لَمْ يَبْكِ فَلْيَتَبَاكَ.
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے کچھ صحابہ سے فرمایا: ”میں تمہیں سورۃ زمر کے آخر کی کچھ آیات پڑھ کر سناؤں گا، تم میں سے جو رو پڑے اس کے لیے جنت واجب ہو گئی۔“ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت پڑھی: ”اور انہوں نے اللہ کی قدر نہیں کی جیسی اس کی قدر کرنی چاہیے تھی“ [الزمر: 67] سے لے کر سورت کے آخر تک۔ ہم میں سے کچھ رو پڑے اور کچھ نہ روئے۔ جو نہ روئے انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم نے بہت کوشش کی کہ روئیں مگر رو نہ سکے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں یہ آیت تمہیں دوبارہ پڑھوں گا، تو جو نہ روئے وہ رونے کی صورت بنا لے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 2446]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 348، حدیث 2459»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 2446 in Urdu