🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
25. نسبة الزبير بن العوام رضي الله عنه " الزبير بن العوام بن خويلد بن أسد بن عبد العزى بن قصي بن كلاب بن مرة بن كعب بن لؤي بن غالب بن فهر بن مالك يكنى أبا عبد الله، وأمه: صفية بنت عبد المطلب عمة رسول صلى الله عليه وسلم " — ومما أسند الزبير بن العوام رضي الله عنه
سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کا نسب: زبیر بن عوام بن خویلد بن اسد بن عبدالعزیٰ بن قصی بن کلاب بن مرہ بن کعب بن لؤی بن غالب بن فہر بن مالک، کنیت ابوعبداللہ، اور آپ کی والدہ سیدہ صفیہ بنت عبدالمطلب رضی اللہ عنہا رسول اللہ ﷺ کی پھوپھی تھیں — سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کی مرویات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 249
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ الْمِصْرِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ الْعَسْقَلَانِيُّ، ثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ ثَابِتِ بْنِ أَسْعَدَ بْنِ زُرَارَةَ الْأَنْصَارِيُّ، ثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: الْأَرْضُ أَرْضُ اللهِ، وَالْعِبَادُ عِبَادُ اللهِ، فَحَيْثُ وَجَدَ أَحَدُكُمْ خَيْرًا فَلْيَتَّقِ اللهَ وَلْيُقِمْ.
وَسَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: لَأَنْ يَأْخُذَ أَحَدُكُمْ حَبْلًا فَيَحْتَطِبَ عَلَى ظَهْرِهِ فَيَبِيعَ وَيَأْكُلَ، خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنْ يَسْأَلَ النَّاسَ أَعْطَوْهُ أَوْ مَنَعُوهُ.
وَسَمِعْتُ رَسُولَ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ حِينَ تَلَا هَذِهِ الْآيَةَ: شَهِدَ اللهُ أَنَّهُ لا إِلَهَ إِلا هُوَ إِلَى قَوْلِهِ: الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ. قَالَ: وَأَنَا أَشْهَدُ أَنَّكَ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ ".
سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”زمین اللہ کی زمین ہے، اور بندے اللہ کے بندے ہیں، جہاں بھی تم میں سے کسی کو بھلائی ملے وہ وہیں اللہ سے ڈرے اور ٹھہر جائے۔“ اور میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”تم میں سے کوئی رسی لے کر اپنی پیٹھ پر لکڑیاں اٹھا کر لائے، پھر انہیں بیچ کر کھائے، یہ اس سے بہتر ہے کہ وہ لوگوں سے مانگے، چاہے وہ اسے دیں یا نہ دیں۔“ اور میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ آیت پڑھتے سنا: ”اللہ نے گواہی دی کہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں“ [آل عمران: 18] یہاں تک کہ ”غالب، حکمت والا“ [آل عمران: 18] تک، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور میں بھی گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو ہی غالب، حکمت والا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/العشرة/حدیث: 249]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 124، حدیث 250»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 249 in Urdu