الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. بقية أخبار الحسن بن علي رضي الله عنهما
سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما کے بقیہ حالات
حدیث نمبر: 2628
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، ثَنَا حَرْبُ بْنُ الْحَسَنِ الطَّحَّانُّ، ثَنَا حُسَيْنٌ الْأَشْقَرُ، عَنْ قَيْسِ بْنِ الرَّبِيعِ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ: قُلْ لا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا إِلا الْمَوَدَّةَ فِي الْقُرْبَى قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، وَمَنْ قَرَابَتُكَ هَؤُلَاءِ الَّذِينَ وَجَبَتْ عَلَيْنَا مَوَدَّتُهُمْ؟ قَالَ: عَلِيٌّ وَفَاطِمَةُ وَابْنَاهُمَا.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: جب یہ آیت نازل ہوئی: ”کہہ دیجیے! میں اس (تبلیغ) پر تم سے کوئی اجرت نہیں مانگتا سوائے قرابت داروں کی محبت کے“ [سورۃ الشوریٰ: 23] ، تو صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ، آپ کے یہ قرابت دار کون ہیں جن کی محبت ہم پر واجب ہو گئی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”علی، فاطمہ اور ان کے دونوں بیٹے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 2628]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 47، حدیث 2641»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 2628 in Urdu