🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بقية أخبار الحسن بن علي رضي الله عنهما
سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما کے بقیہ حالات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2661
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحِمَّانِيُّ، ثَنَا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عَبَايَةَ بْنِ رِبْعِيٍّ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ اللهَ تَعَالَى قَسَمَ الْخَلْقَ قِسْمَيْنِ، فَجَعَلَنِي فِي خَيْرِهَا قِسْمًا، فَذَلِكَ قَوْلُهُ: أَصْحَابُ الْيَمِينِ وَأَصْحَابُ الشِّمَالِ، فَأَنَا مِنْ أَصْحَابِ الْيَمِينِ، وَأَنَا مِنْ خَيْرِ أَصْحَابِ الْيَمِينِ، ثُمَّ جَعَلَ الْقِسْمَيْنِ بُيُوتًا، فَجَعَلَنِي فِي خَيْرِهِمَا بَيْتًا، فَذَلِكَ قَوْلُهُ: فَأَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ مَا أَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ وَأَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ مَا أَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ وَالسَّابِقُونَ السَّابِقُونَ، فَأَنَا مِنْ خَيْرِ السَّابِقِينَ، ثُمَّ جَعَلَ الْبُيُوتَ قَبَائِلَ، فَجَعَلَنِي فِي خَيْرِهَا قَبِيلَةً، فَذَلِكَ قَوْلُهُ: شُعُوبًا وَقَبَائِلَ، فَأَنَا أَتْقَى وَلَدِ آدَمَ وَأَكْرَمُهُمْ عَلَى اللهِ عَزَّ وَجَلَّ وَلَا فَخْرَ، ثُمَّ جَعَلَ الْقَبَائِلَ بُيُوتًا، فَجَعَلَنِي فِي خَيْرِهَا بَيْتًا، فَذَلِكَ قَوْلُهُ: إِنَّمَا يُرِيدُ اللهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے مخلوق کو دو حصوں میں تقسیم کیا، تو مجھے ان میں سے بہتر حصے میں رکھا، تو یہی اس کا فرمان ہے: ”اور داہنے ہاتھ والے“ [سورۃ الواقعہ: 27] ، ”اور بائیں ہاتھ والے“ [سورۃ الواقعہ: 41] ، تو میں داہنے ہاتھ والوں میں سے ہوں، اور میں داہنے ہاتھ والوں میں سب سے بہتر ہوں۔ پھر دونوں حصوں کو گھرانوں میں تقسیم کیا، تو مجھے ان میں سے بہتر گھرانے میں رکھا، تو یہی اس کا فرمان ہے: ”تو داہنی طرف والے، کیا ہیں داہنی طرف والے؟ اور بائیں طرف والے، کیا ہیں بائیں طرف والے؟ اور سبقت لے جانے والے، وہی سبقت لے جانے والے ہیں“ [سورۃ الواقعہ] ، تو میں سبقت لے جانے والوں میں سب سے بہتر ہوں۔ پھر گھرانوں کو قبیلوں میں تقسیم کیا، تو مجھے ان میں سے بہتر قبیلے میں رکھا، تو یہی اس کا فرمان ہے: ”قومیں اور قبیلے“ [سورۃ الحجرات: 13] ، تو میں اولادِ آدم میں سب سے متقی اور اللہ عزوجل کے ہاں سب سے معزز ہوں، اور (میں یہ بات) فخر کے طور پر نہیں (کہتا)۔ پھر قبیلوں کو گھرانوں میں تقسیم کیا، تو مجھے ان میں سے بہتر گھرانے میں رکھا، تو یہی اس کا فرمان ہے: ”اللہ تو یہی چاہتا ہے کہ اے اہل بیت! تم سے ہر قسم کی گندگی دور کر دے اور تمہیں خوب پاک کر دے“ [سورۃ الاحزاب: 33] ۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 2661]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 56، حدیث 2674»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 2661 in Urdu