الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
47. " وآخى رسول الله صلى الله عليه وسلم بين حمزة وبين زيد بن حارثة "
رسول اللہ ﷺ نے سیدنا حمزہ اور سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہما کے درمیان بھائی چارہ قائم کیا
حدیث نمبر: 2931
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثَنَا مُوسَى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَسْرُوقِيُّ، ثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ: رَجَعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ أُحُدٍ، فَسَمِعَ نِسَاءَ بَنِي عَبْدِ الْأَشْهَلِ يَبْكِينَ عَلَى هَلْكَاهُنَّ، فَقَالَ: " لَكِنَّ حَمْزَةَ لَا بَوَاكِيَ لَهُ ". فَجِئْنَ نِسَاءُ الْأَنْصَارِ يَبْكِينَ عَلَى حَمْزَةَ عِنْدَهُ، فَاسْتَيْقَظَ وَهُنَّ يَبْكِينَ، فَقَالَ: يَا وَيْحَهُنَّ، إِنَّهُنَّ هَاهُنَا حَتَّى الْآنَ، مُرْهُنَّ فَلْيَرْجِعْنَ وَلَا يَبْكِينَ عَلَى هَالِكٍ بَعْدَ الْيَوْمِ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم احد کے دن واپس آئے تو بنی عبدالاشہل کی عورتوں کو اپنے مقتولین پر روتے سنا، تو فرمایا: ”لیکن حمزہ کے لیے کوئی رونے والی نہیں۔“ چنانچہ انصار کی عورتیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حمزہ پر رونے کے لیے آ گئیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سو رہے تھے کہ ان کے رونے کی آواز سے بیدار ہوئے، تو فرمایا: ”افسوس ان پر! یہ ابھی تک یہاں ہی ہیں؟ انہیں حکم دو کہ واپس چلی جائیں، اور آج کے بعد کسی مرنے والے پر نہ روئیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 2931]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 146، حدیث 2944»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 2931 in Urdu