🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
52. أبو سلمة بن عبد الرحمن عن حمزة بن عمرو
ابوسلمہ بن عبدالرحمن کی سیدنا حمزہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2976
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَعْمَرِيُّ، ثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يَزِيدَ الْبَكْرِيُّ، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ رَاشِدٍ النَّصْرِيُّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ حَمْزَةَ بْنِ عَمْرٍو الْأَسْلَمِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِلْأَسْلَمِيِّينَ: ارْمُوا يَا بَنِي إِسْمَاعِيلَ، فَإِنَّ أَبَاكُمْ كَانَ رَامِيًا. قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " وَأَنَا مَعَ مِحْجَنِ بْنِ الْأَذْرَعِ ". فَأَمْسَكَ الْقَوْمُ، قَالَ: " مَا لَكُمْ؟ " قَالُوا: مَنْ كُنْتَ مَعَهُ فَقَدْ غَلَبَ. قَالَ: " فَارْمُوا وَأَنَا مَعَكُمْ كُلِّكُمْ.
ابوسلمہ بن عبدالرحمن، حمزہ بن عمرو اسلمی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبیلہ اسلم والوں سے فرمایا: ”اے اولادِ اسماعیل! تیر اندازی کرو، کیونکہ تمہارے باپ (اسماعیل علیہ السلام) تیر انداز تھے۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور میں محجن بن ادرع کے ساتھ ہوں۔“ اس پر لوگ رک گئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”تمہیں کیا ہوا؟“ انہوں نے کہا: جس کے ساتھ آپ ہوں وہ تو غالب آ ہی جائے گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو پھر تیر اندازی کرو، اور میں تم سب کے ساتھ ہوں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 2976]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 158، حدیث 2989»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 2976 in Urdu