الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
69. يوسف بن ماهك عن حكيم بن حزام
یوسف بن ماہک کی سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3086
حَدَّثَنَا يُوسُفُ الْقَاضِي، ثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيِّ، ثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ عَنْ يُوسُفَ بْنِ مَاهَكَ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، يَأْتِينِي الرَّجُلُ يَسْأَلُنِي الْبَيْعَ لَيْسَ عِنْدِي أَبِيعُهُ مِنْهُ أَتَكَلَّفُهُ لَهُ مِنَ السُّوقِ؟ فَقَالَ: لَا تَبِعْ مَا لَيْسَ عِنْدَكَ.
یوسف بن ماہک، حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، فرماتے ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میرے پاس ایک آدمی آتا ہے اور مجھ سے وہ چیز مانگتا ہے جو میرے پاس نہیں ہوتی، کیا میں اسے وہ چیز بازار سے حاصل کر کے بیچ دوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو تمہارے پاس نہیں ہے اسے مت بیچو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 3086]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 194، حدیث 3099»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 3086 in Urdu