الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
103. حجاج بن عمرو بن غزية الأنصاري
سیدنا حجاج بن عمرو بن غزیہ انصاری رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 3200
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ رَافِعٍ مَوْلَى أُمِّ سَلَمَةَ قَالَ: سَأَلْتُ الْحَجَّاجَ بْنَ عَمْرٍو الْأَنْصَارِيَّ عَنْ حَبْسِ الْمُحْرِمِ، فَقَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ كُسِرَ أَوْ عَرِجَ أَوْ مَرِضَ فَقَدْ حَلَّ، وَعَلَيْهِ الْحَجُّ مِنْ قَابِلٍ. قَالَ عِكْرِمَةُ: فَسَأَلْتُ عَنْهُ أَبَا هُرَيْرَةَ وَابْنَ عَبَّاسٍ، فَقَالَا: صَدَقَ الْحَجَّاجُ.
عبداللہ بن رافع رحمہ اللہ، مولیٰ ام سلمہ رضی اللہ عنہا، کہتے ہیں: میں نے سیدنا حجاج بن عمرو انصاری رضی اللہ عنہ سے محرم کے روکے جانے کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس (محرم) کی ہڈی ٹوٹ جائے، یا وہ لنگڑا ہو جائے، یا بیمار ہو جائے تو وہ حلال ہو گیا، اور اس پر آئندہ سال حج لازم ہے۔“ عکرمہ کہتے ہیں: پھر میں نے ابوہریرہ اور ابن عباس رضی اللہ عنہم سے اس بارے میں پوچھا تو دونوں نے فرمایا: حجاج نے سچ کہا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 3200]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 224، حدیث 3213»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 3200 in Urdu