الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
107. حارثة بن النعمان الأنصاري بدري
سیدنا حارثہ بن نعمان انصاری رضی اللہ عنہ، بدری صحابی
حدیث نمبر: 3213
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ، عَنْ حَارِثَةَ بْنِ النُّعْمَانِ، قَالَ: مَرَرْتُ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَهُ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ جَالِسٌ فِي الْمَقَاعِدِ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ ثُمَّ أَجَزْتُ، فَلَمَّا انْصَرَفْتُ وَرَجَعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِي: هَلْ رَأَيْتَ الَّذِي كَانَ مَعِي؟ " قُلْتُ: نَعَمْ. قَالَ: " فَإِنَّهُ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ، وَقَدْ رَدَّ عَلَيْكَ السَّلَامَ.
سیدنا حارثہ بن نعمان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جبریل علیہ السلام مقاعد کے مقام پر بیٹھے تھے، تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا، پھر آگے نکل گیا، جب میں واپس ہوا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی واپس تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”کیا تم نے اسے دیکھا جو میرے ساتھ تھا؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ جبریل علیہ السلام تھے، اور انہوں نے تمہارے سلام کا جواب دیا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 3213]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 228، حدیث 3226»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 3213 in Urdu