🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
116. وما أسند أبو قتادة
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کی مرویات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3268
حَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ الْأَزْدِيُّ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، حَدَّثَنِي خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلَالٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ صُهْبَانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سُلَيْمٍ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ بَيْنَمَا هُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ يَقُصُّ عَلَى النَّاسِ أَقْبَلَ رَجُلٌ حَتَّى جَلَسَ، فَمَدَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَهُ، فَقَالَ: يَا فُلَانُ أَرَكَعْتَ رَكْعَتَيْنِ قَبْلَ أَنْ تَجْلِسَ؟ " قَالَ: لَا. قَالَ: " فَمَا مَنَعَكَ؟ " قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ كَرِهْتُ أَنْ أَشْخَصَ وَأَنْتَ قَائِمٌ. فَأَقْبَلَ عَلَيْنَا فَقَالَ: " إِذَا دَخَلَ أَحَدُكُمُ الْمَسْجِدَ فَلْيَبْدَأْ فَلْيَرْكَعْ رَكْعَتَيْنِ قَبْلَ أَنْ يَجْلِسَ.
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک بار رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر لوگوں کو وعظ فرما رہے تھے کہ ایک شخص آیا اور بیٹھ گیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ اس کی طرف بڑھا کر فرمایا: ”اے فلاں! کیا تم نے بیٹھنے سے پہلے دو رکعت پڑھی؟“ اس نے کہا: نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہیں کس چیز نے روکا؟“ اس نے کہا: یا رسول اللہ! مجھے یہ اچھا نہ لگا کہ آپ (خطبہ کے لیے) کھڑے ہوں اور میں (نماز کے لیے) اٹھوں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہماری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی مسجد میں داخل ہو تو بیٹھنے سے پہلے دو رکعت پڑھ کر ابتدا کرے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 3268]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 241، حدیث 3281»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 3268 in Urdu